ایس ایچ اوز اور انچارج انویسٹی گیشن کی تعیناتی کیسے ہو گی؟نئی پالیسی تیار

30 Nov, 2021 | 07:58 PM

Imran Fayyaz

(عرفان ملک)لاہور پولیس کے ایس ایچ اوز اور انچارج انویسٹی گیشنز کی تعیناتی کے لیے نئی پالیسی تیار کر لی  گئی۔

ے نئی پالیسی کے مطابق ایس ایچ او اور انچارج انویسٹی گیشن کی تعیناتیوں کے لئے سلیکشن کمیٹیاں قائم کی جائیں گی،ایس ایچ او اور انچارج انویسٹی گیشن کے لیے دونوں آپریشن اور انویسٹی گیشن ونگ کے ڈی آئی جیز کمیٹی کا حصہ ہونگے، ایس ایس پی آپریشنز اور انویسٹی گیشن کے ساتھ ایس ایس پی ایڈمن بھی کمیٹی میں شامل  ہوں گے۔

ایس ایچ او  کی تعیناتی کے لئے ڈی آئی جی آپریشنز کے ساتھ ساتھ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سے بھی مشاورت ضروری قرار دیا گیا ہے۔اسی طرح انچارج انویسٹی گیشن کی تعیناتی کے لیے ڈی آئی جی آپریشنز سے مشاورت کی جائے گی ۔

سی سی پی او فیاض دیو  کے مطابق  کمیٹی افسران کی پروفائل ، کارکردگی اور انٹرویو کی بنیاد پر اپنی سفارشات تیار کرے گی،  ایس ایچ او یا انچارج انویسٹی گیشن کی تعیناتی کا فیصلہ سی سی پی او لاہور  کریں گے۔

مزیدخبریں