قیصر کھوکھر : محکمہ انڈسٹریز میں نئی بھرتی کا فیصلہ۔ سینکڑوں انسٹرکٹر اور دیگر آسامیاں پر کی جائیں گی۔
رپورٹ کے مطابق محکمہ انڈسٹریز نے سات سو ملازمین کی نئی بھرتیوں کا فیصلہ کیا ہے اور محکمے میں تین سو سے زائد انسٹرکٹر اور سینئر انسٹرکٹرز سمیت چار سو دیگر اسامیوں پر بھرتیاں ہونگی۔ محکمہ انڈسٹریز ٹیوٹا میں نئی بھرتیاں کرے گا۔ اس حوالے سےمحکمے نے بھرتی ہر پابندی اٹھانے کی سمری کابینہ کو ارسال کر دی۔ پنجاب کابینہ کی جانب سے منظوری ملنے پر بھرتیوں کا عمل شروع کیا جائے گا۔