اومیکرون ویرئنٹ، بزرگ افراد کو مفت بوسٹر ڈوز لگائی جائے گی

30 Nov, 2021 | 05:57 PM

 عظمت مجید : وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد کا کہنا ہے کہ کورونا کا اومی کرون ویرینٹ ویکسین شدہ افراد کو زیادہ متاثر نہیں کرتا۔ این سی اوسی کے ساتھ میٹنگ کے بعد بزرگ افراد کو مفت بوسٹر ڈوز لگانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اومی کرون ویرینٹ کے حوالے سے الرٹ ہیں ۔ سائنٹفک معلومات کے مطابق اومی کرون ویکسین شدہ افراد کو زیادہ متاثر نہیں کرتا۔ہم حالات کا جائزہ لے رہے ہیں ۔ ابھی ہم این سی اوسی سے میٹنگ کر رہے ہیں اس پر طے کیا جائے گا کہ آئندہ کیا کرنا ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب میں 58 فیصد لوگوں کو کورونا سے بچاو کی ویکسین لگ چکی ہے۔ویکسین گلی اور محلوں میں لگائی جارہی ہے  اس لیے بڑے سنٹرز کی ضرورت نہیں رہی۔ ایکسپو سنٹر میں تعداد کم ہونے کی وجہ سے اسے بند کیا ہے۔

لاہور میں پولیو فری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یاسمین راشد نے کہا کہ گزشتہ سال کوویڈ کی وجہ سےانسدادِ پولیو مہم سخت متاثر ہوئی۔ رواں سال پانچ بار پولیو مہم چلا چکے ہیں۔ خسرہ اور روبیلا کےخلاف مہم کےدوران بھی ایک کروڑ سے زائد بچوں کو پولیوکے قطرےپلائے گئے۔ان کا کہنا ہے کہ مزید دو سال پولیو کاکوئی کیس رپورٹ نہ ہوا تو ہم پولیو فری ملکوں کی فہرست میں شامل ہو جائیں گے۔

بعدازاں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشداور چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل  نےسول سیکرٹریٹ میں این سی اوسی کے اجلاس میں شرکت کی ۔کرونا کےنئے ویرینٹ اومی کرون سے نمٹنے کے لئے حکمت عملی بنائی گئی جلاس کی صدارت وفاقی وزیراسدعمرنے کی،اجلاس میں محکمہ صحت کے دونوں سیکرٹریزڈاکٹراحمدجاویدقاضی،عمران سکندربلوچ اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم ،این سی اوسی کے افسران نے شرکت کی۔لاہور سمیت پنجاب بھر میں کوروناکی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیاگیا،اس موقع پر صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ یکم دسمبر سے ریچ ایوری ڈورویکسی نیشن مہم کے دوسرے مرحلے کا آغازکررہے ہیں، اس مرحلے کے دوران 2کروڑ67لاکھ افرادکو کوروناسے بچاؤ کی ویکسین لگائی جائے گی۔

مزیدخبریں