پنجاب ہاؤسنگ سوسائٹی، دن دیہاڑے گھر میں ڈکیتی،چونکا دینے والا انکشاف

30 Nov, 2021 | 05:44 PM

Imran Fayyaz

(فہد علی)شہر میں ڈکیتی کی وارداتیں نہ روکی جا سکیں، ستوکتلہ کے علاقے میں گھر دن دیہاڑے ڈاکوؤں کی گھر میں گھس کر لوٹ مار ، گھریلو ملازمہ بھی ڈاکوؤں کے ساتھ گھر کا صفایا کرتی رہی ۔
 پنجاب ہاؤسنگ سوسائٹی میں دن دھاڑے گھر میں ڈکیتی کی واردات ہوئی ،پانچ ڈاکو گھریلو ملازمہ کے ہمراہ اہلخانہ کو یرغمال بناکر گاڑی، زیوارات، نقدی اور قیمتی اشیا لوٹ کر فرار ہو گئے،پولیس کے مطابق ڈاکو دروازہ کود کر گھر میں داخل ہوئے۔

ڈکیتی کی واردات شعیب خالق نامی شہری کے گھر پر ہوئی ، ڈاکوؤں کے ساتھ گھریلو ملازمہ بھی گھر کا صفایا کرتی رہی اور ڈاکوؤں کے ساتھ ہی فرار ہو گئی۔ پولیس کے مطابق ملازمہ کو چند روز قبل ہی ملازمت پر رکھا تھا ۔ پولیس کا کہنا تھا کہ موقع سے شواہد کر لیے گیے ہیں ، ملزمان کے خلاف کاروائی جاری ہے۔

مزیدخبریں