فیصل آباد زرعی یورنیورسٹی ، ہاسٹل میں طالبہ کی پراسرار موت

30 Nov, 2021 | 05:31 PM

Malik Sultan Awan

ویب ڈیسک: فیصل آباد کی زرعی یورنیورسٹی میں چھٹے سمسٹر کی طالبہ نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔

 خودکشی کرنے والی طالبہ فیصل آباد کی زرعی یونیورسٹی میں بی ایس فوڈ ٹیکنالوجی کے چھٹے سمسٹرکی طالبہ تھی ۔ طالبہ کی عمر بیس سال تھی اور تعلق جھنگ سے بتایاگیا ہے،  لڑکی زرعی یونیورسٹی کے گرلز ہاسٹل میں قیام پذیر تھی۔ صبح اچانک لڑکی کے پیٹ میں شدید درد اٹھا، ساتھی طالبات نے تشویش ناک حالت میں الائیڈ ہسپتال منتقل کیا۔ جہاں لڑکی جانبر نہ ہوسکی اور انتقال کرگئی۔

تھانہ سول لائن پولیس کے ڈی ایس پی کے مطابق لڑکی ڈپریشن کی مریضہ تھی،  لڑکی کے کمرے سے چوہے مار گولیاں ملی ہیں۔ الائیڈ ہسپتال کے ذرائع نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ لڑکی نے زہریلی گولیاں کھائی تھیں جس کی وجہ سے حالت بگڑی اور موت واقع ہوئی۔
پولیس کے تفتیشی افسرنے کیس کے بارے مزید بتایا کہ لڑکی کے ورثا کوئی کارروائی نہیں کروانا چاہتے  لیکن پوسٹ مارٹم اور فرانزک نمونوں کی رپورٹ موصول ہونےکے بعد حتمی فیصلہ کیا جائےگا کہ لڑکی واقعی زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کی ہے ۔

مزیدخبریں