ڈسکہ الیکشن میں دھاندلی، افسروں کیخلاف فوجداری کارروائی کا فیصلہ

30 Nov, 2021 | 05:26 PM

Arslan Sheikh

ویب ڈیسک: این اے 75 ڈسکہ، الیکشن کمیشن نے دھاندلی میں ملوث افسران کیخلاف فوجداری کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ 

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ تمام ملوث افراد کیخلاف محکمانہ کارروائی بھی کی جائے گی، الیکشن کمیشن نے متعلقہ شعبہ جات سے فوجداری شکایات کا ڈرافٹ مانگ لیا ہے۔ محکمانہ کارروائی کیلئے انکوائری کمیٹیوں کی تشکیل کیلئے بھی سفارشات طلب کر لی گئی ہیں۔ الیکشن کمیشن کے متعلقہ شعبہ جات کو ایک ہفتے میں سفارشات منظوری کیلئے پیش کرنے کا حکم دیدیا ہے۔ الیکشن کمیشن کا مزید کہنا ہے کہ یقینی بنایا جائے کہ دھاندلی میں ملوث کوئی افسر آئندہ انتخابی ڈیوٹی پر مامور نہ ہو۔ 

مزیدخبریں