ثانیہ مرزا کی سپورٹس کمپلیکس میں زبردست پریکٹس، ویڈیو سامنے آگئی

30 Nov, 2021 | 03:56 PM

Arslan Sheikh

حافظ شہباز علی: انٹرنیشنل ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کی نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کے ٹینس کورٹ میں پریکٹس، پاکستان کے انٹرنیشنل ٹینس سٹار اعصام الحق اور عقیل خان کیساتھ پریکٹس کی۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں پاکستان کے انٹرنیشنل ٹینس سٹار اعصام الحق اور عقیل خان کیساتھ پریکٹس کی۔ ٹینس سٹار نے دو گھنٹہ سٹیٹ آف دی آرٹ ٹینس کورٹ میں پریکٹس کی۔ ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ سپورٹس بورڈ نے شاندار ٹینس کورٹ بنایا ہے جبکہ ٹینس کورٹ میں عالمی معیار کی سہولیات دیکھ کر خوشی ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹینس کورٹ میں پریکٹس کرکے لطف آیا ہے، ٹینس کورٹ کی سہولیات سے ٹینس کے کھیل کو فروغ ملے گا۔

دوسری جانب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹینس سٹار اعصام الحق کا کہنا تھا کہ ثانیہ مرزا کے ساتھ دو دن ٹینس کھیلنے کا موقع ملا ہے، ثانیہ مرزا کے ساتھ پہلے بھی پریکٹس کرتا رہتا ہوں۔ ثانیہ مرزا کے ساتھ اچھی دوستی ہے، ثانیہ مرزا کل واپس دبئی جارہی ہے، امن کے لئے پاک بھارت میچز ہونے چاہیے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی وجوہات کے باعث دونوں ملکوں کے درمیان  ٹینس نہیں ہوپا رہی، بھارتی کھلاڑی بھی پاکستان  آکر کھیلنا چاہتے ہیں۔

مزیدخبریں