ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روس کا ہائپرسونک کروز میزائل کا ایک اور کامیاب تجربہ 

russian hypersonic missile
کیپشن: russian hypersonic missile
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : روس نے زرکان ہائپر سونک کروز میزائل کا ایک اور کامیاب تجربہ کیا ہے۔ 

روس کی وزارت دفاع نے تجربے کی کامیابی کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ بیرنٹس سمندر میں ایڈمرل گورشکوف فریگیٹ سے زرکان ہائپر سونک کروز میزائل لانچ کیا گیا اور اس کا نشانہ چار سو کلو میٹر فاصلے پر تھا۔یہ میزائل زمین اور سمندر میں ایک ہزار کلو میٹر تک مار کر سکتا ہے اور یہ آواز سے پانچ گنا زیادہ رفتار سے پرواز کر کے اپنے ٹارگٹ تک پہنچ سکتا ہے۔

دنیا کی بڑی طاقتوں کے درمیان جدید ترین ہتھیاروں کی دوڑ کا یہ تازہ مظاہرہ ہے۔ روس، امریکا، فرانس اور چین ہائپر سونک میزائلوں کے تجربات کرتے رہے ہیں۔ یہ جدید میزائل آواز کی رفتار سے پانچ گنا زیادہ تیزی سے اپنے نشانے پر وار کرتے ہیں۔

بیرنٹس سمندر بحر اوقیانوس میں ناروے اور روس کے شمالی ساحلوں سے پرے واقع ایک جزوی سمندر ہے۔ جس کی حدود ناروے اور روس کے درمیان منقسم ہیں۔ اس سمندر کا نام ایک ڈچ نیوی گیٹر ولم بیرنٹز کے نام پر رکھا گیا تھا۔اس سمندر کی گہرائی زیادہ نہیں ہے اور یہ ماہی گیری اور ہائیڈرو کاربن کی تلاش کے لئے اہم سمجھا جاتا ہے۔