کورونا وائرس کی ویکسنزاومیکرون ویرئنٹ پر موثر نہیں ہوں گی، سی ای او موڈرنا

30 Nov, 2021 | 03:00 PM

 ویب ڈیسک : کورونا وائرس کی ویکسینز ممکنہ طور پر اومی کرون ویریئنٹ کے خلاف موثر نہیں ہوں گی۔موڈرنا کے سی ای او کی وارننگ

موڈرنا کے سی ای او سٹیفین بنسل نے فنانشل ٹائمز کو ایک انٹرویو میں بتایا کہ کورونا وائرس کی موجودہ ویکسینز جنتی ڈیلٹا ویرینٹ کے لیے موثر تھیں اتنی وائرس کی نئی قسم کے لیے ہونے کا امکان نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس بارے میں مزید بات کرنے کے لیے سب سے پہلے اعداد و شمار کی طرف نظر ڈالتا ضروری ہے۔ جن سائنسدانوں سے میری بات ہوئی ہے  ان کا کہنا  ہے کہ یہ اچھا نہیں ہوگا۔ 100 دنوں سے پہلے نئی ویکسینز کی تیاری ممکن نہیں۔
 موڈرنا سی ای او کا بیان سے عالمی منڈی میں خام تیل، ڈالر  اور عالمی اسٹاک مارکیٹوں پر بھی اثرانداز ہوا  ہے۔ وائرس کی نئی قسم کی خبر سے عالمی سٹاکس کی قدر سے تقریباً دو ٹریلین ڈالر کم ہوگئی ۔  جبکہ موڈرنا کے حصص کی قیمت میں 10 فیصد اضافہ ہوگیا ہے۔اس وائرس کی وجہ سے ایک بار پھر سرحدیں بند ہونا شروع ہوگئی ہیں اور دو سال بعد ہونے والی معاشی بحالی پر  ایک دفعہ پھر خوف کے  سائے گہرے ہونے لگے ہیں۔
 امریکی صدر جو بائیڈین کا لاک ڈاؤن نہ نافذ کرنے کا بیان مارکیٹس میں ٹھہراؤ لایا تھا۔ تاہم موڈرنا کے چیف کے ریمارکس  نے سرمایہ کاروں میں خدشات کی لہر دوڑا دی ہے۔ 

مزیدخبریں