(مانیٹرنگ ڈیسک) کرتارپور گوردوارے کے احاطے میں فوٹو شوٹ کروانے والی ماڈل صالحہ نے اپنی حرکت پر معافی مانگ لی۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کرتار پور گوردارے کے احاطے میں خاتون ٹک ٹاکر کی ماڈلنگ اور فوٹو شوٹ کی تصاویر سامنے آئی تھی جس پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور اپنی اس حرکت پر معافی مانگنے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔
پاکستانی ماڈل صالحہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر’سوری‘ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’’ میں نے اپنے اکاؤنٹ پر ایک تصویر اپ لوڈ کی جو کسی فوٹو شوٹ کا حصہ نہیں تھی بلکہ میں نے سکھ کمیونٹی کے مقدس مقام کرتار پور کا دورہ کیا تھا‘‘۔
ماڈل صالحہ نے مزید لکھا کہ تصاویر اپ لوڈ کرنے کا مقصد کسی کی دل آزاری کرنا نہیں تھا لیکن میری اس حرکت سے اگر کسی کو تکلیف پہنچی تو میں ان تمام لوگوں سے معافی مانگتی ہوں اور میں سکھ ثقافت کی قدر وعزت کرتی ہوں۔
دوسری جانب ڈیزائنر شہریاریوسف نے کہا کہ گوردوارہ دربارصاحب میں کسی برانڈ کا کوئی فوٹوشوٹ نہیں کروایا، ایک خاتون ٹک ٹاکر نے ان کے برانڈ کا ڈریس پہن کر ذاتی حیثیت میں فوٹوگرافی کروائی ہے تاہم سکھ قوم کی دل آزاری اور گوردوارہ صاحب کی بے حرمتی پر معافی مانگتے ہیں۔
The Designer and the model must apologise to Sikh Community #KartarPurSahib is a religious symbol and not a Film set….. https://t.co/JTkOyveXvn
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) November 29, 2021
واضح رہے کہ گوردوارہ دربارصاحب کرتارپورمیں ٹک ٹاکر خاتون کی ماڈلنگ کے واقع کے بعد ملک بھرمیں موجود سکھوں،ہندوؤں اورمسیحی برادری کے مقدس مقامات میں ٹک ٹاکرکے ویڈیو اور فوٹوشوٹ پرپابندی لگادی گئی۔