بھنگ والا پیزا متعارف

30 Nov, 2021 | 01:43 PM

(مانیٹرنگ ڈیسک) تھائی لینڈ کی مشہور فوڈ چین نے بھنگ والا پیزا متعارف کرایا ہے، جسے ”کریزی ہیپی پیزا” کا نام دیا گیا۔

دی کریزی ہیپی پیزا ٹاپنگز کا ایک میش اپ ہے جو تھائی لینڈ کے مشہور سوپ کے ذائقوں سے بنایا گیا ہے اور اس کے اوپر تلی ہوئی بھنگ کی پتیاں رکھی گئی ہیں، بھنگ کو پنیر کے کرسٹ میں بھی ملایا جاتا ہے اور ڈپنگ ساس میں کٹی ہوئی بھنگ بھی شامل ہے۔نو انچ کے اس پیزے کی قیمت 15 ڈالر یعنی 26 سو روپے رکھی گئی ہے، شہریوں کو اپنی مرضی کی ٹاپنگ کرنے کی آفر بھی دی گئی۔

پیزا کمپنی کے مینیجر کا کہنا ہے کہ ان کے پیزے میں جو بھنگ استعمال کی جا رہی ہے اس سے شہریوں کو نشہ نہیں ہوتا، وہ صرف ذائقے کے لیے متعارف کرائی گئی ہے۔یہ صرف ان کی مارکیٹنگ اسٹریٹیجی کا ایک حصہ ہے، آپ اپنی مرضی سے اسے پیزا میں شامل کروا سکتے ہیں۔”کریزی ہیپی پیزا” تھائی لینڈ میں  کمپنی کی تمام برانچز پر دستیاب ہے، تاہم اسے 12 سال سے کم عمر بچوں کو فروخت نہیں کیا جا رہا۔

مزیدخبریں