شلپا شیٹی بہن کیساتھ جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں، اہم انکشافات

30 Nov, 2021 | 12:43 PM

Ibrar Ahmad

 ویب ڈیسک : متنازع ریئلیٹی شو بگ باس 15 میں حال ہی میں بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نیہا دھوپیا بطور مہمان شریک ہوئیں، اس موقع پر انہوں نے مقابلے کے شرکا سے سوالات پوچھے۔

 اس موقع پربالی ووڈ کی معروف اداکارہ شلپا شیٹی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تعلقات ان کی زندگی میں نہایت اہم ہیں، تاہم اگر ان میں تلخی ہو تو پھر وہ اس سے متاثر ہوتی ہیں،ان کے مطابق وہ اس وقت اداسی محسوس کرتی ہیں، یہاں پر مضبوط اور بہت زیادہ دیگر جذبات بھی ہوتے ہیں۔ لیکن ایک بات پر وہ بالکل راسخ تھیں کہ بگ باس 15 ہاؤس نے لوگوں کی شخصیات کو کافی مضبوط کیا ۔

 اس پر ان کی بہن شلپا شیٹی اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور انھوں نے انسٹاگرام پر ایک تعریفی پوسٹ تحریر کی اور کہا کہ شمیتا کو غلط سمجھا گیا ہے، میری بہن بڑی بہادر اور فائٹر ہے،افسوس کی بات یہ ہے کہ لوگ ان کے اس رویے کو غرور سمجھتے ہیں، اس کی وجہ یہ بھی ہے کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ شمیتا مراعات یافتہ یا پھر جعلی ہے، اور انکی اپنی کوئی رائے نہیں ہے۔ یا پھر یہ اپنا ذہن استعمال نہیں کرتی ہیں،یہ بات بالکل غلط ہے۔ میں یہ بات بنا کسی تعصب کے کہہ رہی ہوں اس لیے نہیں کہ یہ میری چھوٹی بہن ہے، بلکہ بگ باس کی ایک دیکھنے والے کی حیثیت سے بھی کہہ رہی ہوں، اسے صرف اسلیے نشانہ بنایا گیا کہ یہ ذرا جذباتی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ کسی دولت مند گھرانے میں پیدا نہیں ہوئے ہم دونوں کو یہ مقام حاصل کرنے کے لئے سخت محنت اور جدوجہد کرنا پڑی ہے۔

 اداکارہ نے مزید کہا کہ مستقبل میں مزید  محنت اور جدوجہد کر کے  ترقی کی بلندیوں تک  جاؤں گی،مشکلات کا مقابلہ کرکے مسائل سے نمٹا جا سکتا ہے۔

مزیدخبریں