(عمران یونس ) یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کے طلبہ کیلئے بڑی خوشخبری, صدر یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد کا طلبہ کیلئے صحت اور تعلیمی انشورنس کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق صدر یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد کی جانب سے طلباء کیلئے صحت اور تعلیمی انشورنس منصوبے کے تحت طلبہ کو ناگہانی صورت میں چار لاکھ تک مفت علاج کی سہولت میسر ہوگی جبکہ والدین کی وفات پر طلبہ کی مکمل ٹیوشن فیس اور ہاسٹل فیس معاف کر دی جائے گی۔ صدر یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد کے مطابق کرونا نے کئی چیلنجز پیدا کر دیئے،یو ایم ٹی طلبہ کو بہترین صحت فراہم کرنا چاہتی ہے۔انتظامیہ نہیں چاہتی کہ کسی بھی بیماری کے باعث طلبہ کی تعلیم متاثر ہو، صدر یو ایم ٹی کا مزید کہنا تھا کہ انتظامیہ یو ایم ٹی کمیونٹی کو صحت مند،خوش،بے فکر اور محفوظ ماحول فراہم کرنا چاہتی ہے،یو ایم ٹی کے پینل پر بہترین ہسپتال شامل ہونگے۔