(عابد چوہدری ) شہر میں ڈاکو راج برقرار, باغبانپورہ میں رنگ روڑ پرکیش بوتھ سے رقم اکٹھی کرنے والے شفٹ کمانڈر کو ڈاکووں نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق شفٹ کمانڈر منیر رنگ روڑ پر محمود بوٹی کیش بوتھ سے رقم اکٹھی کرنے گیا تھا جہاں دو ڈاکو بھی موقع پر پہنچ گئے ۔نقدی چھیننے کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے منیر پر اندھا دھند فائرنگ کر دی اور موقع سے فرار ہو گئے ۔ شفٹ کمانڈر منیر کو تشویشناک حالت میں سی ایم ایچ منتقل کیا گیا جہاں وہ تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہو گیا ۔واردات کی سی سی ٹی وی میں دیکھا جا سکتا کہ ڈاکو منیر سے کیش چھیننے کی کوشش کرتے ہیں اسی دوران منیر رائفل۔پکڑتا ہی یے تو ڈاکو اندھا دھند فائرنگ کردیتے ہیں ۔منیر زخمی حالت میں ڈاکووں کا پیچھا کرنے کی کوشش کرتا ہے پھر گر جاتا ہے ۔ڈاکو فائرنگ کر کے موقع سے پیدل ہی فرار ہو گئے ۔ سی سی ٹی وی میں ڈاکووں نے چہرے واضح دیکھے جا سکتے ہیں جنہوں نے ٹراوزر شرٹ پہن رکھی ہے۔
یاد رہےمحمود بوٹی کے قریب ہی ڈاکووں نے خاتون کو دوران واردات زیادتی کا نشانہ بنایا تھا مگر ایس پی یو اور پولیس گشت کے باوجود رنگ روڑ پر ڈکیتی کی وارداتیں جاری ہیں۔