ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کووڈ19 سےپہلے کووڈ18 کو گھر بھیجنا ضروری ہے : مریم نواز

 کووڈ19 سےپہلے کووڈ18 کو گھر بھیجنا ضروری ہے : مریم نواز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز  کا ملتان میں پی ڈی ایم کے پاور شو سے خطاب، کہا ملتان والوں آپ کی بہادری کی قائل ہوگئی ہوں، ملتان والوں آپ کی بہادری کوسلام پیش کرتی ہوں،چادراورچاردیواری کی پامالی ہورہی ہے،ہمارےنہتےکارکنوں کی گرفتاریاں ہورہی ہیں،میں نےکہاجلسہ ہویانہ ہو،عوام کےپاس ضرورپہنچوں گی۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے   پیپلزپارٹی کویوم تاسیس پرمبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ، اپنی بہن آصفہ بھٹوزرداری کاخیر مقدم کرتی ہوں،نواز شریف نے کہا عوام کےدکھوں پر اپنےذاتی دکھ قربان،آج عوام کےروزگارچھن جانے،کاروبارکوتالا لگ جانےکاغم ہے،22کروڑعوام کےدکھ کےسامنے ہمارےدکھ کچھ نہیں ، آج روٹی 30روپے ہوجانےاورچولہےٹھنڈےہوجانےکاغم ہے، عوام کےگھروں میں غموں نےڈیرے ڈالےہوئےہیں،عوام کےگھروں میں غموں نےڈیرے ڈالےہوئےہیں،اللہ تعالیٰ دشمن بھی کسی کودےتوظرف والادے ،ہماراالمیہ یہ ہےکہ ہمیں دشمن بھی ملا تو کم ظرف ملا۔

ایک خاتون وزیرنےکہاکہ نوازشریف نےاپنی ماں کی لاش پاکستان پارسل کردی،میرےوالد لندن میں کاؤنٹی کرکٹ نہیں کھیل رہےتھے، نوازشریف جیسافرماں برداربیٹاپورےپاکستان میں ڈھونڈکرلاؤ،دادی کاانتقال ہواتوپشاورجلسےمیں فون سروس معطل تھی،ڈھائی گھنٹےگزرگئے،دادی کےانتقال کی اطلاع نہیں دی گئی،میری ماں آئی سی یومیں تھی توتصاویربنائی گئیں،ان کی ایک وزیرنےکہاکہ ماں کی لاش پارسل کردی،بھٹوکےاہلخانہ کوان کاجنازہ پڑھنےکی اجازت نہیں دی گئی،اکبربگٹی کےاہلخانہ کونمازجنازہ پڑھنےکی اجازت نہیں دی گئی،محترمہ شہیدکےقاتلوں کوملک سے فرارکرادیاجاتاہے،جلاوطنی دورمیں میرے داداکا انتقال ہوا،میرےوالدکواپنےباپ کاجنازہ پڑھنےکی اجازت نہیں دی گئی، نوازشریف والدہ کولحدمیں اتارنے کےلیےنہیں آسکے۔

بزدل حکمران کورونا کے پیچھے چھپ رہےہیں،ملک میں کورونانہیں حکومت کےجانےکارونا ہے،کتناسمجھدارکوروناہےجلسےکے باہرکھڑا ہوجاتا ہے، حکومت کاجلسہ ہوتوکوروناپیچھے سے مڑجاتا ہے،کورونا جماعت اسلامی اور حکومتی جلسوں میں نہیں آتا ،صرف ن لیگ ،پیپلز پارٹی اور پی ڈی ایم کے جلسوں میں آتا ہے،کیا کوروناپہلےپوچھتاہےکہ پی ڈی ایم کاجلسہ ہےتومیں اندرآجاؤں گا،کیا کورونا کہتا ہے کہ تحریک انصاف کاجلسہ ہےتوواپس چلا جاؤں، کیا وزراءکےجلسے میں کورونانہیں آتا؟،کوروناپہلےپوچھتاہےکہ پی ڈی ایم کاجلسہ ہےتومیں اندرآجاؤں گا،تحریک انصاف کاجلسہ ہےتوواپس چلا جاؤں، عوام عمران خان کالاک ڈاؤن کرنے والے ہیں، کووڈ19 سےپہلے کووڈ18 کو گھر بھیجنا ضروری ہے ، کووڈ18گھر چلا جائے توکووڈ19 بھی چلا جائے گا،کوروناکےپیچھے چھپنےوالو!ملکی ترقی کوکون ساوائرس لگاہے؟عوام کے روزگار اورنظام عدل کوکون سا وائرس لگاہے؟گندم اورچینی چوری کوکون ساوائرس لگا ہے؟عمران خان کوکورونا18کےنام سےیادرکھاجائےگا،بزدل حکمران کورونا کے پیچھے چھپ رہےہیں،ملک میں کورونانہیں حکومت کےجانےکا رونا ہے۔

عمران خان نےجنوبی پنجاب کوصوبہ بنانےکاوعدہ کیا تھا،2 سلیکٹرز دھکا لگا کر پوری قوت سے بس چلانے کی کوشش کررہے ہیں ،عمران خان میٹروبس کوجنگلا بس کہتے تھے کہ اسے نہیں بناؤں گا، عوام جان چکےہیں تمہارےہر وعدے کی طرح ’’جنوبی پنجاب صوبہ‘‘فراڈتھا،عمران خان نےپشاورمیں بی آرٹی بنائی جوچل کم اورجل زیادہ رہی ہے، اناڑی پاکستان کی ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھا ہے،کہاگیاکہ عمران خان بندہ ایماندارہے،علیمہ باجی نےسلائی میشن سےاربوں روپےکمالیے لیکن بندہ ایماندارہے، نیازی سروسزٹیکس بچانے کیلئے بنائی لیکن بندہ ایماندارہے،بنی گالاکامحل بن گیا لیکن بندہ ایماندارہے،فارن فنڈنگ کیس میں 6سال سےمفرورہےلیکن بندہ ایماندارہے،مالم جبہ اسکینڈل آگیالیکن بندہ ایماندارہے،ایل این جی میں تاخیرسےبجلی اورگیس کےبل زیادہ آئیں گے،گندم امپورٹ میں تاخیرکااعتراف کیا لیکن بندہ ایماندارہے،کہتےہیں میں کاروبار نہیں کرتا،توبھائی کاروبارمحنت کرنےوالےکرتےہیں،جب ساری زندگی دوسروں کی جیبوں پرگزارکرناہےتومحنت اورکاروبار کی کیاضرورت،دائیں بائیں اے ٹی ایم ہوں تو کاروبار کی کیا ضرورت ہے،کہا گیا وہ کھاتا ہے نہ کھانے دیتا ہے،جب ساری زندگی دوسروں کی جیبوں پرگزارکرناہےتومحنت اورکاروبار کی کیاضرورت،پرویزالہٰی کوپنجاب کا سب سے بڑا ڈاکوکس نے کہا؟مہنگے ماسک بیچنےوالوں کووزیربنادیا گیا،کشمیر کو مودی کی جھولی میں ڈال دیا گیا ،اب اسرائیل کو تسلیم کرنے کی بات کی جارہی ہے،عوام پوچھتی ہےپاکستان میں اسرائیل کی حمایت کی مہم کون چلارہاہے،اس کو ایماندار کہنے والے جج کو لوگ ڈھونڈتے پھر رہے ہیں،وہ اپنے فیصلے پرمنہ چھپاتا پھر رہا ہے،میں  آپ کے حق کیلئے جیل جانے کو بھی تیار ہوں ،عوام سےوعدہ ہےکہ مشکلات سےنکالنے کیلئے جیل بھی جاناپڑاتوکوئی پروانہیں،نواز شریف کےدور میں 30روپےکلوآٹاتھا،آج سوروپے میں بھی نہیں مل رہا،اس سےپہلےکہ پی ڈی ایم آیندہ لائحہ عمل کااعلان کرےخودحکومت چھوڑدو، پی ڈی ایم فیصلہ کرنےوالی ہےپھر نہ کہناکہ بتایانہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer