(علی ساہی ) پنجاب پولیس میں بھرتی کادوسرا مرحلہ، 53 سوسے زائداہلکاروں کی بھرتی کےلئے مختلف ضلع میں کتنی بھرتیاں ہونگی؟ پلان تیار کرلیا گیا، رواں سال دس ہزار سے زائد بھرتیوں کے باوجود ساڑھے 5ہزار سے زائد سیٹیں خالی ہونگی۔
تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے دوسرے مرحلے میں مزید 5ہزار3سو سے زائد بھرتیوں کی منظوری دی گئی ہے۔ پنجاب پولیس میں دوسرےمرحلےمیں بھرتیوں کاپلان مرتب کرلیا گیا ہے۔صوبہ بھر میں بھرتیوں کے لئے لاہورمیں790،پی ایچ پی1ہزار78اورایس پی یومیں723بھرتیاں ہوگی۔ٹیلی کمیونیکیشن682،فیصل آباد162اورملتان میں77سمیت دیگر اضلاع میں ڈیمانڈ کے مطابق بھرتی کی جائے گی۔
لاہورمیں پہلےمرحلےمیں3200سےزائد کانسٹیبلز ،ڈرائیورز اور ٹریفک پولیس کی بھرتیاں جاری ہیں۔صوبہ بھرمیں10ہزارسے زائد بھرتیوں کےباوجودساڑھے5ہزارسیٹیں خالی ہیں۔ان میں کانسٹیبلز،ٹریفک اسسٹنٹس کی خالی آسامیاں شامل ہیں۔ حکومت کی جانب سےمنظوری کا نوٹیفکیشن موصول ہونے کے بعددوسرےمرحلےکے لئے جلد اشتہار جاری کردیا جائے گا۔