چودھری نثار کی شہبازشریف سےون آن ون ملاقات

30 Nov, 2020 | 06:38 PM

Malik Sultan Awan

(عمر اسلم)سابق وفاقی وزیرِداخلہ چودھری نثار علی خان کی جاتی امرا آمد، شہبازشریف سے ایک گھنٹہ ون آن ون ملاقات کی، والدہ کےانتقال پر اظہارافسوس، فاتحہ خوانی اور سیاسی صورت حال پر بھی گفتگو کی۔
سابق وفاقی وزیرِداخلہ چودھری نثار علی خان جاتی امرا رائیونڈ پہنچے، اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی میاں شہبازشریف سے ملاقات کرتے ہوئے ان کی والدہ کےانتقال پر اظہارافسوس اور فاتحہ خوانی کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندان کےساتھ ہیں، دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ دے۔ چودھری نثار علی خان اور شہبازشریف کی تقریبا ًایک گھنٹہ ہونے والی ملاقات میں سیاسی امور پر گفتگو اور مشاورت بھی ہوئی۔

مزیدخبریں