ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ آبپاشی نے نہروں کی سالانہ بندش کا شیڈول جاری کر دیا

محکمہ آبپاشی نے نہروں کی سالانہ بندش کا شیڈول جاری کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی عباس ) محکمہ آبپاشی نے ربیع فصل 2020-21کے لئے نہروں کی سالانہ بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔ محکمہ آبپاشی کے مطابق لاہور کینال آئندہ سال 13 جنوری 2021 تک بند رہے گی۔ 

تفصیلات کے مطابق محکمہ آبپاشی نے صوبہ بھر کی مختلف نہروں کی تعمیرومرمت،بھل صفائی اور ربیع سیزن 2020-21 کے لئے منگلا اور تربیلا ڈیم سے نکلنے والی تمام نہروں کی سالانہ بندش کا شیڈول جاری کردیا ہے۔اس پروگرام کے تحت منگلا کمانڈ سے نکلنے والی لوئرجہلم کینال اور رسول قادرآباد لنک کینال 26دسمبر2020 سے 12 جنوری 2021تک بند رہیں گی۔

اس بندش کے دوران محکمہ آبپاشی سالانہ منصوبے کے تحت منتخب نہروں میں بھل صفائی بھی کروائے گا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer