6 کھلاڑیوں کے ایک ساتھ کھیلنے کے لیے لڈو تیار

30 Nov, 2020 | 01:10 PM

Azhar Thiraj

طائف (ویب ڈیسک) سعودی عرب کے شہر طائف میں مقیم پاکستانی شہری نے 6 کھلاڑیوں کے ایک ساتھ کھیلنے کے لیے لڈو تیار کر لی۔

عام طور پر لڈو گیم 4 کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ سعودی عرب کے شہر طائف میں روزگار کیلئے مقیم پاکستانی شہری عبدالرزاق نے 6کھلاڑیوں کے ایک ساتھ کھیلنے والی لڈو تیار کر لی ہے۔ عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ 6 کھلاڑیوں کے کھیلنے والی لڈو بنانے کا آئیڈیا اس وقت آیا جب ہم 4 لوگ کھیلتے تھے اور ہمارے 2 دوستوں کو انتظار کرنا پڑتا تھا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم سب دوستوں نے مل کر یہ لڈو کا ڈیزائن تیار کیا اور پینا فلیکس والے سے لڈو تیار کرا لی۔

مزیدخبریں