(سٹی42)ن لیگ کی نائب صدرمریم نواز نے پی ڈی ایم کے کارکنوں کی گرفتاریوں پرحکومت کوکڑی تنقید کانشانہ بنایا ہے، مریم نواز نے کہا کہ جس طرح کراچی میں ان کے کمرے میں حملہ ہوا آج پورے پنجاب میں چادر چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا۔بعدازاں وہ ملتان کے لیے روانہ ہوں گئیں۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز نے پی ڈی ایم کے کارکنوں کی گرفتاریوں پر حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح کراچی میں ان کے کمرے میں حملہ ہوا آج پورے پنجاب میں چادر چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا، سماجی رابطے کی وئب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے انہوں کا کہناتھا کہ جس طرح کراچی میں ان کے کمرے میں حملہ ہوا آج پورے پنجاب میں چادر چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا، نہتے لوگوں پر تشدد اور بےگناہوں کو گرفتار کیا گیا۔ ہم اس فسطائیت کے خلاف اب مذمت نہیں مزاحمت کریں گے۔
انہوں نے لکھا کہ پی ڈی ایم ایک پُرامن تحریک ہے جس کا مقصد حقیقی جمہوریت، ووٹ کی عزت، بنیادی حقوق کی بحالی اور مہنگائی سے چھٹکارا ہے ۔ظلم رہے اور امن بھی ہو۔کیا ممکن ہے تم ہی کہو؟
حکومت مخالف ایک اور ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مگر سلیکٹڈ اپنی نااہلی چھپانے کے لئے عوام سے جنگ پر آمادہ ہے تو جان لے کہ کوئی عوام سے جنگ نہیں جیت سکتا۔ کل سب رکاوٹیں توڑ کر انشاءاللّہ ملتان میں ملاقات ہو گی۔سیلیکٹڈ کو پتا ہے کہ عوام اس حکومت سے کتنی پریشان ہے اس لئے پی ڈی ایم کے پر امن جلسہ کو روکنے کے لئے پورے ملتان اور اس کے گردونواح کو اکھاڑا بنا رکھا ہے۔ بہادر کارکنان کے گھروں کے گھیراو اور پکڑدکھڑ جاری ہے،جان لو یہ تحریک تمہیں گھر بھیج کر رہے گی انشاءاللہ!
واضح رہے کہ شہر اولیا میں پی ڈی ایم کاجلسہ آج ہوگا۔قائدین ملتان پہنچنا شروع ہوگئے۔ن لیگ کی نائب صدرمریم نوازصبح نوبجے جاتی امرا سے ملتان کے لیے روانہ ہوگئیں تھیں۔
جلسے سے متعلق سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز خصوصی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم نے جو فیصلہ کیا ہے وہی ہو گا، جلسہ کرنا ہے تو کرنا ہے ۔تین دن سے جتنی جلسے کی خبر بننی تھی اس سے بڑی خبر حکومت نے بنا دی ہے اپنی نا اہلی کی وجہ سےپرامن احتجاج کا حق قانون نے سب کو دے رکھا ہے،پرامن احتجاج سب کرتے رہے ہیں اب بھی کر کے رہیں گے،حکومت کی سوچ نیازی ہو یا نازلی ہو ایک ہی بات ہے۔