عوام کیلئے خوشخبری، پٹرول سستا ہوگیا

30 Nov, 2019 | 10:27 PM

Arslan Sheikh
Read more!

( سٹی 42 ) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا ہے، پیٹرول پچیس پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل دو روپے چالیس پیسے فی لٹر سستا کر دیا گیا ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں پچیس پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے، نئی قیمت ایک سو تیرہ روپے ننانوے پیسے فی لٹر ہوگی، ڈیزل کی قیمت دو روپے چالیس پیسے کمی کے بعد ایک سو پچیس روپے ایک پیسہ فی لٹر ہو جائے گی۔

لائٹ ڈیزل کی قیمت میں دو روپے نوے پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے، نئی قیمت بیاسی روپے تینتالیس پیسے فی لٹر ہوگی، جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت تراسی پیسے کمی کے بعد چھیانوے روپے پینتیس پیسےفی لٹر ہوجائے گی، نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہوگا۔

مزیدخبریں