شہریوں کیلئے خوشخبری، اورنج ٹرین چلنے کیلئے تیار

30 Nov, 2019 | 08:16 PM

Arslan Sheikh

( قذافی بٹ ) بلاآخر لاہور کے شہریوں کی بھی سنی گئی، وزیراعظم عمران خان نے اورنج ٹرین 10 دسمبر سے چلانے کا اعلان کردیا۔

حکومت کا لاہور شہر کے سب سے بڑے منصوبہ اورنج ٹرین کو چلانے کا فیصلہ کرہی لیا۔ اورنج ٹرین 10 دسمبر کو چلا دی جائے گی۔ وزیراعظم عمران خان کو ایوان وزیراعلیٰ میں اورنج ٹرین منصوبے بارے مکمل بریفنگ دی گئی جس کے بعد اسے چلانے کا حتمی فیصلہ کیا گیا۔ دسمبر کے پہلے ہفتے میں اورنج ٹرین کا ٹیسٹ رن کیا جائے گا جس کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ہونگے جبکہ 10 دسمبر اورنج ٹرین مکمل طور پر چلا دی جائے گی-

حتمی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ 10 دسمبر کو اورنج ٹرین چلائی جائے گی لیکم اس ٹرین کیلئے لیے گئے قرضے کے خسارے کو کم کرنے کے لئے محنت کرنا ہوگی۔

مزیدخبریں