آصف بلال لودھی اہم عہدوں سے سبکدوش

30 Nov, 2019 | 07:38 PM

Arslan Sheikh

( راؤ دلشاد ) آصف بلال لودھی بطور کمشنر وایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کےعہدوں سے سبکدوش ہوگئے، گریڈ 20 کے ڈی ایم جی آفیسر آصف بلال لودھی نے تین ماہ 27 دن تک بطور کمشنر وایڈمنسٹریٹر ایم سی ایل فرائض سرانجام دیئے، 14 ارب کا ٹنل بورنگ منصوبہ سمیت لاہور کے سات شہروں سے سسٹر سٹیز کے معاہدے کرائے۔

آصف بلال لودھی کے ایک سو سترہ روزہ ٹائم پیریڈ میں سمارٹ سٹی پروجیکٹ شروع کیا گیا جبکہ لاہور سات مزید شہروں کا جڑواں شہر بنا۔ شہرکی سات مرکزی شاہراہوں کو ازسرنو ماڈل شاہراہیں قرار دیا گیا جبکہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے کنٹرولڈ ایریاز کا ماسٹر پلان اور ون ونڈو سیل تشکیل دیا اور شہر کے سیوریج کے لیے ٹنل بورنگ میگا پراجیکٹ منظور کرایا۔

آصف بلال لودھی نے ایک لاکھ پچاس ہزار بند اسٹریٹ لائٹس میں سے 70 ہزار اسٹریٹ لائٹس کو روشن جبکہ رنگ روڈ سدرن لوپ تھری منظور کرایا اور اب کام بھی شروع ہونے جارہا ہے۔ ان کے دور میں ہی لاہور کو یونیسکو سٹی آف لٹریچر کا اسٹیٹس ملا اور لاہور کو باغوں کا شہر بنانے کے لیے کلین اینڈ گرین مہم کو ترویج دی گئی۔

مزیدخبریں