"مافیاز اپنا پیسہ بچانے کیلئے سازشیں کررہے ہیں"

30 Nov, 2019 | 07:13 PM

Arslan Sheikh
Read more!

( سٹی 42 ) آج کل مشکل دن ہیں، پاکستان مشکل وقت سے نکل رہا ہے، وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں ہمارا مقابلہ مافیا کیساتھ ہے، یہ سمجھ رہے تھے حکومت کچھ مہینوں کی ہے، بولے ہمارا روپیہ ٹھیک ہونے سے سٹاک ایکسچینج اوپر جا رہی ہے، ورلڈ بینک کے صدر نے بھی ہماری معیشت کی تعریف کی۔

ایوان وزیراعلیٰ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارا مقابلہ مافیا کیساتھ ہے، یہ سمجھ رہے تھے حکومت کچھ مہینوں کی ہے، ورلڈ بینک کے صدر نے ہماری معیشت کی تعریف کی۔ اب مافیا کو اپنی فکر پڑی ہوئی ہے، مافیاز 30 سال سے یہاں حلوہ کھا رہے تھے، 1965 کے بعد کشمیر کاز کو ہم نے اوپر اُٹھایا، مافیاز اپنا پیسہ بچانے کیلئے سازشیں کررہے ہیں۔

ملکی معیشت پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہا کہ آج کل مشکل دن ہیں، پاکستان اب مشکل وقت سے نکل رہا ہے، ہمارا روپیہ ٹھیک ہورہا اور سٹاک ایکسچینج اوپر جارہی ہے۔ ہماری ٹیم نے وہ کام کیا جو کوئی نہیں سمجھ رہا تھا، کام کررہے ہیں پاکستان مشکل حالات سے نکل چکا ہے۔ جب خسارہ بڑھتا ہے تو روپے کی قیمت گرجاتی ہے، روپے کی قیمت گرنے سے ہر چیز مہنگی ہوجاتی ہے، اب آپ آگے سب کچھ اچھا ہوتا ہوا دیکھیں گے۔

نواز شریف کی صحت سے متعلق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے ڈاکٹرز نے نوازشریف کی رپورٹس دیں، رپورٹس میں ایسا تھا کہ مریض کسی بھی وقت جاسکتا، انسانی بنیادوں پر نوازشریف کو باہر جانے دیا، عدالت نے 2 ہفتے بعد رپورٹس سامنے لانے کا بھی کہا ہوا ہے۔

شہر میں بڑھتی سموگ اور اس کی روک تھام پر عمران خان کا کہنا تھا کہ لاہور میں موسم کے حوالے سے مانیٹرنگ سینٹرز بنانے جارہے ہیں، ماحولیاتی تبدیلی کے بہت گہرے اثرات ہیں، سموگ ہو تو بچوں کو واقعی سکول نہیں جانا چاہیے، جو بھی سوسائٹی بنے گی وہاں باقاعدہ پارک اور درخت لگانا ہونگے۔ لاہور میں 20 سال سے فضائی آلودگی بڑھ رہی ہے، سموگ سے بچے بری طرح متاثر ہوتے ہیں، سموگ پر کبھی توجہ ہی نہیں دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ سموگ کے حوالے سے ایک پلان بنایا ہے، لاہور میں سموگ کی فریکوینسی بہت بڑھ گئی ہے، لاہور میں 10 سال میں 70 فیصد درخت کم ہوئے، بھارت میں چاول کی فصل جلتی ہے تو بھی سموگ بڑھتی ہے، گاڑیاں ہوا میں سب سے زیادہ فضائی آلودگی پیداکرتی ہیں، 50 سے 60 فیصد تیل باہر سے امپورٹ کرتے ہیں، باہر سے ہم صاف تیل امپورٹ کریں گے، لاہور میں 60 کنال اراضی پر جنگلات اُگائیں گے، پچھلے 20 سال میں وہ قدم نہیں اُٹھائے گئے جو اُٹھانے چاہیے تھے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ 3 سال میں سموگ کے حوالے سے واضح فرق نظر آجائے گا، سموگ خاموش قاتل ہے، لاہور سموگ کے حوالے سے دنیا کا ٹاپ شہر بن چکا ہے۔ شہر میں ہائبرڈ یا الیکٹرک بسیں لائیں گے، سٹیل فرنسز اور بھٹوں پر سکربر سے ڈیوٹی ہٹا دیں گے اور زگ زیگ ٹیکنالوجی سے بھی فضائی آلودگی کم ہوگی۔

پنجاب میں تقرر وتبالے کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ جو کچھ اب پنجاب میں ہوا پہلے کبھی نہیں ہوا۔ یہ شریف آدمی وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں، 3 ہفتے کی محنت کے بعد افسران کو تبدیل کیا ہے، پنجاب میں بہترین آئی جی لیکر آئے ہیں، آپ دیکھیں گے کہ پنجاب میں تبدیلی آجائے گی، آپ پنجاب کے گورننس سسٹم کو خود دیکھیں گے۔

مزیدخبریں