( سعید احمد ) وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے پر قانون سازی کی ضرورت نہیں، سادہ اکثریت سے معاملہ حل ہوجائے گا، سی پیک پرعالمی سازش ناکام ہوئی۔
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد آرمی چیف کی مدت ملازمت کی توسیع کے معاملے پر بولے کہ آئینی ترمیم کی ضرورت نہیں پڑے گی، اگر ایسا ہوا تو بہت بڑی اکثریت سے پاس ہوگی۔ اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ پنجاب اور سندھ سے مزید چیخوں کی آوازیں سن رہا ہوں، پنجاب میں تبدیلیاں اچھی بات ہے۔
شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ فضل الرحمن کو کھلی چھٹی دیدی ہے اب وہ احتجاج کریں تو سمجھ لیں جمعہ ہے، فضل الرحمن خود کہیں گے وہ خالی ہاتھ ہی گئے۔
شیخ رشید احمد نے تسلیم کیا کہ مہنگائی بڑھی ہے، بھٹو کے بعد عمران خان نے اتنے بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کیں، جنوری میں ریلوے میں بھی بڑی تبدیلیاں ہوں گی جبکہ پانچ دسمبر کو ریسٹورنٹ اور واہگہ ٹرین کا افتتاح کیا جائے گا۔