ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان روڈ دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت

 ملتان روڈ دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) ملتان روڈ  رکشہ دھماکے کی داتا دربار، سگیاں پل دھماکے سے کڑیاں ملنے لگیں۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق  ملتان روڈ دھماکے میں استعمال ہونیوالا بارود اور طریقہ کار پہلے دھماکوں سے مماثلت رکھتا ہے، ملتان روڈ دھماکے میں غیر معمولی طور پر زیادہ بال بیئرنگ استعمال کیے گئے، جس کا مقصد زیادہ نقصان کرنا تھا، بال بیئرنگ زیادہ ہونے کی وجہ سے 14 افراد زخمی ہوئے، رکشہ ڈرائیور کے تفصیلی بیان کی روشنی میں شیرا کوٹ سے سمن آباد تک کی کلوز سرکٹ فوٹیجز اکٹھی کر کے حقائق جاننے کی کوششیں جاری ہیں۔

تحقیقاتی اداروں نے ملتان روڈ دھماکے کی تفتیش کرتے ہوئے رکشہ ڈرائیور سےرابطے میں رہنے والے تین مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملتان روڈ کے قریب رکشہ میں دھماکے سے خاتون سمیت 14 افراد زخمی ہوئے تھے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے، تھانہ سی ٹی ڈی میں انسپکٹر عابد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

Sughra Afzal

Content Writer