کاشانہ کے سپرنٹنڈنٹ کی سیٹ پر جنگ، پنڈورا بکس کھل گیا

30 Nov, 2019 | 12:42 PM

Sughra Afzal

 (وسیم احمد) سوشل ویلفئیر کا ادارہ کاشانہ تماشا بن گیا، سپرنٹنڈنٹ کی ٹرانسفر پوسنٹنگ نے نیا پنڈورا بکس کھول دیا۔

  سپرنٹنڈنٹ افشاں لطیف نے سابق ڈی جی اور سابق وزیر پر سنگین الزامات عائد کیے، سماجی بہبود و بیت المال پنجاب کے ادارے کاشانہ کی سپرنٹنڈنٹ افشاں لطیف کا 26 نومبر کو ٹرانسفر لیٹر جاری ہوا تو انہوں نے اسے ذاتی رنجش کہہ کر سینکڑوں الزامات لگا دیئے۔

 انہوں نے کہا کہ سابق ڈی جی اور سابق وزیر بچیوں کی چھوٹی عمر میں شادی کروانے کا کہتے تھے، انہوں نے بتایا کہ احکامات نہ ماننے پر تبادلہ کیا گیا ہے، اس سے پہلے افشاں لطیف کو معطل بھی کیا گیا تھا۔

نئی تعینات ہونے والی سپرنٹنڈنٹ سمیعہ اعجاز چارج سنبھالنے پہنچیں توافشاں لطیف نے تالے لگا لئے۔ بچیاں بھی سہم گئیں، رہائش پذیر بچیوں کا کہنا تھا کہ سابق ڈی جی ان سے غلط باتیں کرتی تھیں، خدا خدا کر کے سپرنٹنڈنٹ افشاں لطیف چارج چھوڑنے پر آمادہ ہوئیں تو پورے علاقے میں تماشا لگ گیا، بچیاں کاشانہ سے باہر سڑکوں پر نکل کربھاگ گئیں۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورت حال سنبھالی، معاملات سنبھالنے کے لئے ڈی سی لاہور دانش افضال اور اے سی ڈ یو ٹی ماڈل ٹاﺅن محمد قاسم کاشانہ پہنچے اور صورتحال کا جائزہ لیا۔

 ڈی سی لاہور کا کہنا تھا کہ اب صورت حال کنٹرول میں ہے، جو الزامات سابق سپرنٹنڈنٹ نے عائد کئے ہیں اس پر تحقیقات کی جائیں گی۔              

مزیدخبریں