سینما کی مکمل بحالی کیلئے پنجابی فلموں پر بھی توجہ دینا ہوگی: صائمہ نور

30 Nov, 2019 | 11:22 AM

Shazia Bashir

 (زین مدنی ) فلم سٹار صائمہ نور نے کہا ہے کہ ملک میں سینما انڈسٹری کی مکمل بحالی کیلئے پنجابی فلموں پر بھی توجہ دینا ہوگی۔

 ایک انٹرویو میں فلم سٹار صائمہ نور نے کہا کہ پاکستان میں جدیدٹیکنالوجی سے بنائے گئے سینما گھر ہر لحاظ سے دنیا کے ترقی یافتہ ممالک جیسے ہی ہیں، انہوں نے کہا کہ دوسری جانب اگرجدید ٹیکنالوجی سے بننے والی فلموں کی بات کی جائے تو یقینا نوجوان فلم میکرز منفرد اوراچھا کام کررہے ہیں اوراس کا رسپانس بھی سامنے آرہا ہے لیکن ابھی تک وہ بات بنتی دکھائی نہیں دیتی جوکامیاب فلمی دنیا کی ہوتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آج بھی پنجابی فلموں کو پسند کر نے والوں کی تعداد زیادہ ہے۔  انہوں نے مزید کہا کہ اگر ملک میں سینما انڈسٹری کی مکمل بحالی کرنی ہے تو پنجابی فلموں کی تیاری اور نمائش پر بھی توجہ دینا ہوگی۔

مزیدخبریں