سجل اور احد رضا کی شادی کب ہوگی؟ جانیئے

30 Nov, 2019 | 11:13 AM

Shazia Bashir

(زین مدنی ) نامور اداکارہ سجل علی اور اداکار احد رضا میر نے رواں برس مداحوں کو اپنی منگنی کی خبر دی تھی جس کے بعد دونوں کی شادی کا بے صبری سے انتظار کیا جارہا ہے۔

 ڈرامہ سیریل یقین کے سفر سے مقبول ہونے والی جوڑی سجل اور احد کی شادی سے متعلق خبریں گردش کر رہی ہیں کہ دونوں آئندہ برس 2020 میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

میڈیا کے مطابق دونوں ممکنہ طور پر ترکی میں شادی کریں گے جس میں قریبی رشتے دار اور چند دوست شامل ہوں گے۔ سجل اور احد شادی کی ایک استقبالیہ تقریب پاکستان میں بھی کریں گے جس میں وہ شوبز شخصیات سمیت دیگر اہم مہمانوں کو مدعو کریں گے۔

مزیدخبریں