شاہی قلعہ کے دیوان عام کے نیچے تہہ خانہ دریافت

30 Nov, 2019 | 11:06 AM

Sughra Afzal
Read more!

 (علی رامے) شاہی قلعہ کے دیوان عام کے نیچے تہہ خانہ دریافت ہو گیا، جس میں تین بڑے کمرے اور سیڑھیاں موجود ہیں۔

  ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی کامران لاشاری کا کہنا ہے کہ بحالی کے بعد سیاحوں کے لئے کھولیں گے، والڈ سٹی لاہور اتھارٹی کے ڈائریکٹر کنزرویشن نجم الثاقب کے مطابق شاہی قلعے میں موجود دیوان عام کے فرشوں کی مرمت اور بحالی کے دوران تہہ خانہ دریافت ہوا ہے جس میں تین بڑے کمرے اور سیڑھیاں موجود ہیں، تہہ خانے کا مقصد اور اس کے ماضی کے استعمال کے حوالے سے کچھ بھی کہنا ابھی قبل از وقت ہوگا، اتھارٹی کے شعبہ بحالیات نے مذکورہ تہہ خانہ کی ڈاکومینٹیشن اور بحالی کیلئے کام شروع کر دیا ہے۔

 والڈ سٹی اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کامران لاشاری کا کہنا ہے کہ لاہور کا شاہی قلعہ انتہائی دلچسپ اور حیرت انگیز جگہ ہے، جوں جوں ہم اس کی بحالی کا کام کرتے جا رہے ہیں نئی سے نئی مزید چیزیں دریافت ہوتی جا رہی ہیں، تہہ خانے کی بحالی کے بعد اس کو بھی سیاحوں کیلئے کھولا جائے گا۔

مزیدخبریں