گورنر پنجاب یورپ کےاہم دورے کے لیے روانہ

30 Nov, 2019 | 10:41 AM

Shazia Bashir

قذافی بٹ: گورنر پنجاب یورپ کےاہم دورے کے لیے روانہ ہو گئے، گورنر پنجاب جی ایس پی پلس سٹیٹس کے لیے لابنگ کریں گے۔

گورنر پنجاب جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب کویورپ کے ایک ہفتہ کے دورے پر روانہ ہوئے، ان کے دورے کا مقصد پاکستان کے لیے جی ایس پی پلس سٹیٹس میں مزید تین سالہ توسیع کی حمایت حاصل کرنا ہے، گورنر پنجاب دورہ یورپ کے دوران اہم ملاقاتیں کریں گے۔

مسئلہ کشمیر کوبین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے یورپین ممبران پارلیمنٹ اور یورپی کمیشن کےعہدیداران سے ملاقات کریں گے، چودھرہ محمد سروریورپین پارلیمانی کمیٹی برائےعالمی تجارت کےتمام اراکین سے ملاقات کر کے جی ایس پی پلس سٹیٹس کی توسیع پر آمادہ کریں گے۔

گورنر پنجاب ڈائریکٹر جنرل آف ٹریڈ سے بھی ملاقات کرکے جی ایس پی پلس سٹیٹس کی توسیع کے لئے حمایت حاصل کریں گے، جی ایس پی پلس سٹیٹس سے پاکستان کو تقریباً سالانہ تین ارب ڈالر کا فائدہ ہوا ہے، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا پاکستان کو2013 میں جی ایس پی پلس سٹیٹس دلوانے میں کلیدی کردارتھا۔

مزیدخبریں