پنجاب پولیس کرپشن کیس، سابق سی ٹی او رائے اعجاز گرفتار

30 Nov, 2018 | 11:27 PM

Arslan Sheikh

( سٹی 42) نیب لاہور کی ٹیم نے سابق سی ٹی او لاہور رائے اعجاز کو کراچی کے علاقے کلفٹن سے گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق سٹی ٹریفک آفیسر رائے اعجاز کو نجی فلائٹ کے ذریعے لاہور منتقل کیا جائے گا، نیب ٹیم نے جمعہ کے روز مجموعی طور پر 10 پولیس اہلکاروں اور بینک ملازمین کوحراست میں لیا، علاوہ ازیں ترجمان نیب کے مطابق کرپشن کیس میں دیگر سینئر افسران کی گرفتاری بھی متوقع ہے۔

واضح رہے رائے اعجاز، رائے ضمیرالحسن و دیگر سابق ڈی پی اوز پر 70 کروڑ سے زائد خرد برد کا الزام ہے۔   

مزیدخبریں