فخر زمان جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہو گئے

30 Nov, 2018 | 05:36 PM

Shazia Bashir

(شہباز علی) ٹیسٹ اوپنر فخر زمان جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہو گئے، اوپنر ز کو مکمل فٹ ہونے کے لئے چار سے چھ ہفتے درکار ہیں۔

ذرائع کے مطابق فخر زمان گھٹنے کی انجری سے مکمل طوپر نجات نہیں پاسکے، فٹنس مسائل کے باعث جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے قومی ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے، آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں ڈیبیو کرنے والے فخرزمان اسی میچ کے دوران گھٹنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔

 جس وجہ سے ان کو نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے قومی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا تھا، نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں فخرزمان کے فٹنس بحالی پروگرام پر کام کا آغاز ہو گیا ہے، پی سی بی میڈیکل پینل کے مطابق فخرزمان کو مکمل فٹ ہونے کے لئے چار سے چھ ہفتے درکار ہوں گے۔

مزیدخبریں