(عثمان خان) پی ٹی آئی حکومت کے 100 دن مکمل، مہنگائی، گیس کی کمی، ملکی حالات کی خرابی سمیت دیگر مسائل پر جماعت اسلامی پی پی 160 کے زیر اہتمام گھاٹی چوک وحدت روڈ پر احتجاجی کیمپ لگایا گیا۔ کیمپ کے شرکاء نے نئی حکومت کو عوام پر بڑا بوجھ قرار دےدیا
جماعت اسلامی کی جانب سے پی ٹی آئی کی حکومت کے 100 دنوں کے دوران پیدا ہونے والی مہنگائی کے خلاف احتجاجی کیمپ لگایا گیا۔ کیمپ میں امیر جماعت اسلامی پی پی 160 احمد سلمان بلوچ نے خصوصی شرکت کی، مظاہرین نے عمران خان کی حکومت کو بدترین اور ناکام حکومت قرار دے دیا، شرکاء نے کہا کہ تبدیلی حکومت نے انتخابی منشور سے انحراف کیا اور یوٹرن سیاست شروع کی۔
شرکاء کا کہنا تھا کہ تبدیلی اور ترقی کے نعرے کھوکھلے ثابت ہوئے، بجلی ، گیس ، تیل سمیت اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، غریب عوام سے ایسی چھیڑ چھاڑ جاری رہی تو عوام عارضی پناہ گاہوں کا رخ کرے گی۔