’’حکومت کرنا عمران خان کے بس کی بات نہیں‘‘

30 Nov, 2018 | 03:21 PM

Sughra Afzal
Read more!

(سٹی 42)  ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر  مسلم لیگ(ن) کےرہنما اور سابق وزیر پرائمری ہیلتھ خواجہ عمران نذیرسیخ پا ہوگئے۔ کہتے ہیں اتنی اناڑی حکومت تاریخ میں کبھی نہیں دیکھی۔

سٹی 42 کے  مطابق حکومت کے دعوﺅں کے برعکس مہنگائی میں مسلسل اضافہ ہونے لگا۔انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 8 روپے کا  اضافہ ہوگیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 142 روپے ہوگئی ہے۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا تا حال کوئی ریٹ نہیں نکل سکا۔ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمتو ں پر  مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ عمران نذیر  نے کہا کہ اتنی اناڑی حکومت تاریخ میں کبھی نہیں دیکھی،حکومت کرنا عمران خان کے بس کی بات نہیں ، عمران خان کی نااہلی سےملکی قرضے بڑھےہیں ۔

لیگی رہنما خواجہ عمران نذیر نے وزیر اعظم  عمران خان پر خوب تنقید کی، کہتے ہیں کہ خان صاحب!آپ جاکر صرف کرکٹ کھیلیں ، حکومت کرنا آپ کے بس کی بات نہیں۔

خواجہ عمران نذیر نے چیف جسٹس آف پاکستان سے ڈالر کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کر دیا، کہتےہیں کہ حکمران جماعت کےلوگ ڈالرمہنگا کر کے پیسے کما رہے ہیں۔

دوسری جانب فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف کی شرائط منظور کرنے کی اطلاعات کےباعث ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے، کیونکہ آئی ایم ایف جس ملک کو قرضہ دیتا ہے اسکے سامنے شرط رکھتا ہے کہ اپنی کرنسی کو ڈی ویلیو کیا جائے ۔ایسے حالات میں یہی لگ رہا ہے کہ حکومت اور آئی ایم ایف کی ڈیل مکمل ہونے کو ہے۔

مزیدخبریں