پنجاب حکومت ایک اور منصوبہ ٹھپ ہوگیا

30 Nov, 2018 | 01:39 PM

(جنید ریاض) محکمہ تعلیم کا پنجاب بھر کےسرکاری سکولوں کے بچوں کیلئے میگزین شروع کرنے کا منصوبہ ٹھپ ہوگیا، سابقہ حکومت نے بچوں میں تحریر کا شوق پیدا کرنے کے لیے میگز ین شروع کرنےکا فیصلہ کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم نے بچوں کیلئے میگزین شروع کرنے کا منصوبہ بجٹ کی کمی کے باعث منسوخ کردیا۔ محکمہ تعلیم نے بچوں میں تحریر کا شوق پیدا کرنے کے لیے میگزین شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ فیصلے کے تحت سکولوں میں کمیٹیاں بھی بنائی گئی تھیں۔

پہلے مرحلے میں میگزین کی 15 ہزار کاپیاں چھاپی جانی تھیں۔ منصوبہ گذشتہ حکومت کیخانب سے شروع کیا جانا تھا۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق میگزین کے اجراء کیلئے محکمے کے پاس بجٹ موجود نہیں ہے۔

مزیدخبریں