روشن پاکستان ایپ، روشن ہوگئی

30 Nov, 2018 | 10:12 AM

Sughra Afzal

(شاہد ندیم سپرا) وزارت پاور ڈویژن کی روشن پاکستان ایپ  لیسکو  افسران کے کارناموں سے روشن ہوگئی، ایپ پر صارفین نے افسران کیخلاف شکایات کے انبار لگا دیئے، کمپنی کیخلاف اووربلنگ، بجلی چوری اور رشوت ستانی سمیت 64 ہزار 900 گیارہ شکایات درج کرائی گئیں۔

دستاویزات کے مطابق روشن پاکستان ایپ پر لیسکو کیخلاف 64911 شکایات درج کرائی گئیں، جس میں صارفین نے اووربلنگ، خراب میٹرز کو تبدیل نہ کرنے، افسران کے رویے اور ملازمین کی جانب سے رشوت ستانی کی شکایات رجسٹرڈ ہوئیں، کمپنی کے سینٹرل سرکل لیسکو میں 22600 صارفین جبکہ ساؤتھ سرکل ڈیفنس میں 18496 صارفین نے شکایات درج کرائیں۔

دوسری جانب ناردرن سرکل میں 8995، ایسٹرن سرکل میں 10132 شکایات کا اندراج کرایا گیا، اسی طرح اوکاڑہ، قصور اور شیخوپورہ میں بھی تین ہزار کے قریب شکایات درج ہوئیں۔ لیسکو نے وزارت پاور ڈویژن کی ایپ پر موصول ہونیوالی شکایات کا ازالہ کرنا شروع کر دیا ہے جبکہ بعض افسران کیخلاف انکوائریز بھی شروع کی گئی ہیں۔

مزیدخبریں