ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  ختم شریف پر کیوں نہیں بلایا، رشتہ داروں میں جنگ، ڈنڈے سوٹے چل گئے

Khatam Sharif, City42, Violence
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد:  ختم شریف کی تقریب میں شامل نہ کئے جانے پر رشتہ داروں میں جھگڑا ہو گیا، ختم شریف کی تقریب میدانِ جنگ میں بدل گئی۔ رشتہ داروں میں دھنگا مشتی  کی موبائل ویڈیو منظر عام پر آ گئی۔
بتایا جاتا ہے کہ سلمان ،خضر ، عامر ،فلک شیر اور  ان کےساتھیوں نے اپنی رشتہ دار خاتون ثناء کے گھر پر دھاوا بول کر وہاں ختم شریف کی تقریب میں شریک افراد کے ساتھ مار پیٹ کی۔

 انہوں نے خواتین، مردوں اور مہمانوں پر ڈنڈوں سے حملہ کیا ۔متاثرہ خاتون نے اندراج مقدمہ کیلئے تھانہ کاہنہ میں درخواست دے دی۔ متاثرہ خاتون کے دادا سسر کا سالانہ ختم منعقد کیا گیا تھا۔ کاہنہ پولیس کا کہنا ہے معاملے پر قانون کے مطابق کارروائی کی جارہی ہے ۔ پولیس کے مطابق ملزمان قریبی رشتے دار ہیں۔