ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  اوول گراؤنڈ پر آخری ٹی ٹوینٹی میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا

Toss, Pakistan vs England , City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: لندن کے اوول گراؤنڈ میں پاکستان اور انگلینڈ کے چوتھے ٹی ٹوینٹی میچ میں میزبان انگلینڈ نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا  دیا اور سیریز دو صفر سے جیت لی۔ انگلینڈ ن کے ہیری بروک نے  158 رنز کا ٹارگٹ 16 ویں اوور کی تیسری گیند پر چھکا مار کر عبور کیا۔ 

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں تمام وکٹوں کے نقصان پر  157 رنز بنا لئے تھے۔  انگلینڈ کو ٹی ٹوینٹی سیریز کا آخری میچ جیتنے کے لئے  158 رنز کا بظاہر آسان ٹارگٹ مل گیا تھا جو اس نے تین وکٹوں کے نقصان پر تین چوتھائی اووروں میں ہی پورا کر لیا۔ 

پاکستان کے انگلینڈ ٹور کا آخری اور سیریز کا چوتھا ٹی ٹوینٹی میچ لندن کے اوول گراؤنڈ میں بارش کے ماحول میں ہو ا۔ پاکستان کی اننگز کے دوران ایک بار میچ بارش کے سبب رکا بھی رہا۔

انگلینڈ کی جیت کی بنیاد اوپنر فِل سالٹ نے رکھی جنہوں نے  24 گیندوں سے  45 رنز بنائے۔  سالٹ کے مجموعے میں 6  چوکے اور 2 چکھے بھی تھے۔ کیپٹن جوز بٹلر نے  21  گیندوں سے  39  رنز بنائے جن میں  7  چوکے اور 1 چھکا شامل تھا۔  وِل جیکس نے 18 گیندوں سے 20 رنز بنائے اور جونی بیرسٹو  16 گیندوں سے 28 رنز جبکہ ہیری بروک 14 گیندوں سے 17 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ واپس گئے۔

پاکستان کی شکست میں کمزور بیٹنگ کے ساتھ بری فیلڈنگ اور کمزور باؤلنگ کا حصہ تقریباً برابر برابر رہا۔ 

پاکستان کی باؤلنگ 

نسیم شاہ کو 4 اوورز میں 51 رنز پڑے اور کوئی وکٹ نہیں ملی۔ شاہین آفریدی نے 3 اووروں میں  20 رنز کھائے اور کوئی وکٹ نہیں لے پائے۔  عامر نے  2  اوورز میں 27 رنز دیئے اور شاداب خان نے 3 اووروں میں  20 رنز دیئے۔ حارث رؤف آج کے میچ میں پاکستان کے اکلوتے وکٹ ٹیکر تھے جنہیں ساڑھے 3 اوورز میں 38 رنز کے عوض  3 وکٹیں ملیں۔ 

پاکستان کی بیٹنگ

پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے 36,  عثمان خان نے  38 رنز بنائے، اوپنر محمد رضوان  23 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔  فخر زمان 9,  افتخار احمد 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ نسیم شاہ کروشیل اوورز میں16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ حارث رؤف آخری اوور کی آخری بال پر 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور  محمد عامر صفر پر ناٹ آؤٹ واپس گئے۔

آج کے اہم میچ میں شاداب خان، اعظم خان اور شاہین آفریدی تینوں صفر پر آؤٹ ہو گئے۔  

انگلینڈ کی باؤلنگ:

انگلینڈ کے لیان لیونگ سٹون، عادل رشید اور مارک ووڈ نے دو دو وکٹیں لیں۔ معین علی، کرس جورڈن اور جوفرا آرچر ایک ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔ 

ایکسٹرا رنز

آج کے ٹی ٹوینٹی میچ میں انگلینڈ نے بائی، لیگ بائی اور نو بال کا کوئی ایکسٹرا رن نہیں دیا تاہم انگلش باؤلرز کی 6 گیندیں وائیڈ ہونے سے پاکستان کو 6 ایکسٹرا رنز ملے۔

ٹاس

پاکستان  کے  انگلینڈ ٹور میں ٹی ٹوینٹی میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں ٹاس میزبان ٹیم کے کیپٹن جوز بٹلر نے جیت لیا تھا

بٹلر نے ٹاس جیتنے کے بعد اعلان کیا ہے کہ وہ  پاکستان ککو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دے رہے ہیں۔  انگلینڈ کو چار مچوں کی سیریز میں 0-1 سے برتری حاصل ہے۔ درحقیقت دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک ایک ہی میچ ہوا ہے جو انگلینڈ نے جیت لیا۔

گراسی وکٹ کا ایڈوانٹیج میزبان کے حصہ میں آ گیا
پاکستان کو بیٹنگ دینے کے اعلان کے بعد  بٹلر نے میڈیا کے نمائندہ سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ بچ پر  گھاس نظر آرہی ہے،  امید ہے بولرز کو مدد ملے گی۔  جوز بٹلر نے کہا،  امید ہے پورا میچ ہوا تو سیریز جیتیں گے۔ 

انگلینڈ سائیڈ میں تبدیلی

 انگلینڈ کے کیپٹن جوز بٹلر نے آج کے اہم میچ کے لئے ریس ٹوپلی کی جگہ مارک ووڈ  کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔ باقی کھلاڑی وہی رہیں گے جنہوں نے مل کر پاکستان کو ایک ٹی ٹوینٹی میں شکست دی تھی۔

سو فیصد پرفارم کرنے کی کوشش کریں گے، بابر اعظم کا عزم
آج کے میچ کا اہم ٹاس ہارنے کے  بعد گرین شرٹس کے کیپٹن بابر اعظم نے کہا کہ  ٹاس جیتے تو ہم بھی فیلڈنگ کرتے۔
کپتان نے کہا کہ آج ہم  کوشش کریں گے کہ اپنی 100 فیصد کارکردگی دکھائیں۔