پاکستانی کوہ پیما نائلہ کیانی لڑکیوں کی تعلیم کیلئے خیرسگالی سفیر مقرر

30 May, 2024 | 09:25 PM

 اسلام آباد (این این آئی)حکومت نے خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی کو ایک اور اعزاز سے نواز دیا۔

 وفاقی حکومت نے نائلہ کیانی کو لڑکیوں کی تعلیم کےلئے خیرسگالی سفیر مقرر کیا ہے۔ نائلہ کیانی نے بتایا کہ خواتین کی تعلیم کےلئے خیرسگالی کا سفیر مقرر ہونا اعزاز ہے، ترقی کے لیے واحد راستہ تعلیم ہے۔

واضح رہے نائلہ کیانی 8 ہزار میٹر سے بھی بلند 11 چوٹیاں سر کرنے والی واحد پاکستانی خاتون ہیں۔

مزیدخبریں