غزہ میں خون بہانے کی پیاس ابھی ختم نہیں ہوئی، شہباز شریف

30 May, 2024 | 09:03 PM

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ غزہ میں ہزاروں فلسطینیوں کو شہید کردیا گیا، غزہ میں خون بہانے کی پیاس ابھی ختم نہیں ہوئی۔ 

وزیر اعظم شہباز شریف نے اسرائیلی جارحیت  اور غزہ میں ہزاروں فلسطینوں  کی شہادت پر  عالمی طاقتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی طاقتیں جنگ بند کرانے کیلئے کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کے بعد رفح پر بھی بمباری شروع کردی گئی ہے، اقوام متحدہ کی قراردادوں کو پامال کردیا گیا ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اسرائیلی بمباری میں 36ہزارسے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، شہدا میں ہزاروں بچے اور بچیاں بھی شامل ہیں،اسرائیلی بمباری میں ہزاروں ماؤں سے لخت جگرچھین لئے گئے ہیں،

مزیدخبریں