وقاص احمد : سائیکل پر لاہور پہنچنے والا جرمن سیاح طبیعت ناساز ہونے پر ہسپتال پہنچ گیا ۔
جرمن سیاح نے لاہوری کھانوں سے خوب مزے اڑائے جس کی وجہ سے طبیعت ناساز ہوئی۔جسٹن برگ 10 رو قبل ایران سے پاکستان داخل ہوا تھا، اور چار روز قبل لاہور پہنچا تھا، جسٹن برگ نے اپنے پاکستانی نژاد امریکی دوستوں کے ساتھ فارم ہاوس پر موج مستیاں کیں، لاہور کے روایتی کھابوں سے خوب پیٹ بھر بھر کے کھایا ۔
جرمن سیاح کے دوست مغیث احمد کا کہنا ہے کہ جسٹن برگ کی طبیعت کافی بہتر ہے ڈاکٹروں نے آرام اور کھانوں پر ہاتھ ہولا رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔
واضح رہے کہ جسٹن برگ جرمنی سے فلپائن تک سائیکل پر محو سفر ہے۔