شہزاد خان: لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں حزب اقتدار فاؤنڈر گروپ کو بڑے اپ سیٹ کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ چیئرمین مارکیٹس کوارڈنیشن کمیٹی فاؤنڈر گروپ وقار احمد میاں عہدے سے مستعفی ہو گئے۔
وقار احمد کا کہنا ہے کہ فاؤنڈر کی اشرافیہ کی آنکھوں میں کھٹکتا تھا اس لئے استعفی دینا پڑا۔
لاہور چیمبر کی سیاست میں آج کل ہلچل دیکھنے میں آرہی ہے ۔ انتخابات قریب آنے کے باعث جوڑ توڑ کا سلسلہ عروج پر ہے۔وقار احمد میاں نے اپنے استعفیٰ میں لکھا ہے کہ فاؤنڈر کی اشرافیہ اور نام نہاد لیڈرز کو میرا چیئرمین مارکیٹس کوآرڈنیشن کمیٹی بننا پسند نہیں ۔میرے خلاف پراپیگنڈہ کا سلسلہ جاری رہا۔ فاؤنڈر میں کچھ لوگ درپردہ اور کچھ کھلم کھلا میرے خلاف پراپیگنڈہ کررہے ہیں ،اس لئے استعفی دے رہا ہوں۔
وقار احمد میاں نے استعفیٰ چیئرمین فاؤنڈر گروپ میاں مصباح الرحمٰن کو بھجوا دیا۔