حیدرآباد میں سلنڈر دھماکہ، آتشزدگی کے باعث 60 افراد زخمی

30 May, 2024 | 07:46 PM

 ویب ڈیسک : حیدرآباد کے علاقے پریٹ آباد میں گیس سلنڈر دھماکے اور آتشزدگی واقعے میں 60 افراد زخمی ہو گئے۔

 متعدد سلینڈرز دھماکے سے پھٹنے کے بعد دکان کے اوپر قائم گھر اور قریبی گھروں کو بھی آگ لگ گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کے واقعے میں اب تک چالیس افراد زخمی ہوچکے ہیں , تمام زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں. 

ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جھلسنے والے 27 افراد کو حالت تشویشناک ہونے پر کراچی کے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے. کراچی کے اسپتال منتقل کیے گئے زخمیوں میں ایسے افراد ہیں جو 60 فیصد سے زائد جھلسے ہیں۔ جھلسنے والوں میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے۔ سول ہسپتال حیدرآباد میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر حیدرآباد، ایس ایس پی و دیگر حکام بھی سول اسپتال پہنچ گئے۔ 

ریسکیو حکام کے مطابق دھماکے کی وجہ سے قریب کھڑی گاڑیوں اور عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔ دھماکے کے بعد لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے حیدرآباد  کے علاقے پریت آباد  میں گیس سیلنڈر  دھماکے کا نوٹس لے لیا۔ وزیراعلیٰ سندھ  کا واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا، کہا کہ قیمتوں جانوں کا ہر طرح  سے خیال رکھا جائے ۔ وزیراعلیٰ سندھ کا  زخمیوں  کو سول اسپتال  حیدرآباد  میں علاج کرانے کی کمشنر کو ہدایت کردی۔ انہوں نے وی سی لیاقت یونیورسٹی  پروفیسر  اکرام کو زخمیوں کے علاج کی نگرانی کی ہدایت کردی ۔  

وزیراعلیٰ سندھ  نے وی سی لیاقت  یونیورسٹی  کو ہدایت دی کہ جن کی حالت خراب ہے اُنہیں  کراچی  ریفر کریں۔ انہوں نے کمشنر  حیدرآباد  کو امدادی  کارروایئوں کے بعد واقعہ کی انکوائری کی ہدایت کردی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے اس طرح کی دیگر دکانوں کی انسپکشن   کرنے  کی ہدایت کردی۔ 

مزیدخبریں