پنجاب بھر میں مویشی منڈیوں کی لوکیشن کل تک نوٹیفائی کی جائے  گی

30 May, 2024 | 07:34 PM

 طلحہ اشرف:  پنجاب کے بلدیات ڈیپارٹمنٹ نے تمام اضلاع کو عید الاضحیٰ کیلئے قربانی کے جانوروں کی منڈیوں کی لوکیشن کل 31 مئی تک نوٹیفائی کرنے کی ہدایت کر دی۔

 مویشی منڈیوں کے لئے نوٹیفائی کی گئی جگہوں کے سوا   کہیں اور جانوروں کی خریدوفروخت کی اجازت نہیں ہوگی۔
بلدیات ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب کے  تمام اضلاع کو  31مئی تک جانوروں کے سیلز پوائنٹ نوٹیفائی کرنے کی ہدایت کی ہے۔سیکرٹری بلدیات شکیل احمد میاں کی ہدایت پر سیکشن آفیسر کمپنیز نے مراسلہ جاری کر دیا ۔

مزیدخبریں