انسٹاگرام نے ٹین ایجرز کی سیفٹی کیلئے دو فیچر بہتر بنا لئے

30 May, 2024 | 07:26 PM

انسٹا گرام نے تین ایجرز کو اپنے پلیٹ فارم پر وربل ابیوز سے بچانے کے لئے  دو پرانے  فیچرز کو زیادہ بہتر بنا کرپیش کر دیا ہے۔ ان ٹین ایجرز کے لئے اپنی پوسٹس پر ناپسندیدہ تنصروں اور بری زبان سے بچنا آسان ہو گا۔  

انسٹا گرام کا کہنا ہے کہ  ایپ میں دو پرانے فیچرز کی موڈیفیکیشن کا مقصد ٹین ایجرز  کو  ناپسندیدہ یوزرز  کی ممکنہ بد زبانی یا توہین آمیز سلوک سے تحفظ فراہم کرنا ہے۔انسٹاگرام کے اینجینئیرز نے اب " لمٹ" اور "ریسٹرکٹ" فیچرز کو بہتر بنا دیا ہے 

 لمٹ ک کی پروویژن استعمال کر کے انسٹاگرام کنزیومر اپنی پوسٹس کو صرف "قریبی دوستوں" تک محدود رکھ سکتے ہیں۔ اس فیچر کو ایکٹیویٹ  کرنے کے بعد یوزر صرف ان افراد کے کومنٹ، ڈائریکٹ میسج، ٹیگ اور مینشن  دیکھ سکیں گے جو ان کی "کلوز فرینڈز لسٹ" میں شامل ہوں گے۔

دیگر فالوورز بھی ان پوسٹس پر بات کر سکیں گے مگر ان کے کمنٹس اور میسجز  یہ پوسٹیں پڑھنے والے افراد کو نظر نہیں آئیں گے۔

اس سے ملتا جلتا فیچر 2021 میں کریٹیرز کے لیے متعارف کرایا گیا تھا مگر اب اسے ٹین ایجرز کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے تبدیل کیا گیا ہے۔

انسٹاگرام میں ریسٹرکٹ فیچر کو بھی بہتر بنایا گیا ہے۔ اس فیچر کے ذریعے یوزر  ناپسندیدہ افراد کو خود کو ٹیگ یا مینشن کرنے سے روک سکیں گے۔

ریسٹرکٹ لسٹ میں شامل افراد کے کمنٹس بھی از خود  یوزر  کی نظروں سے اوجھل ہو جائیں گے۔

میٹا نے انسٹاگرام میں یہ فیچرز اس وقت اپ ڈیٹ کیے گئے ہیں جب نوجوانوں کے تحفظ اور دیگر مسائل کے باعث مختلف ممالک میں کمپنی کو اسکروٹنی کا سامنا ہے۔

امریکا کی درجنوں ریاستوں کی جانب سے  2023 میں میٹا کے خلاف مقدمہ دائر کرتے ہوئےکہا گیا تھا کہ سوشل میڈیا کمپنی نوجوانوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ثابت ہو رہی ہے۔

مزیدخبریں