مسافر خانہِ خدا میں بھی محفوظ نہ رہا، با وضو  چور قیمتی سامان سے بھرا بیگ لے گیا

30 May, 2024 | 07:07 PM

وقاص احمد:  مسجد میں نماز پڑھنے کے لئے جانے والا مسافر قیمتی سامان سے بھرے بیگ سے محروم ہو گیا۔ چور نے خانہِ خدا کو بھی نہ بخشا، مسجد  میں عبادت میں مصروف مسافر کا بیگ اٹھا کر اطمنان سے رفو چکر ہو گیا۔  
 لاہور میں بلال نامی نوجوان رہبر بس سٹینڈ  نواں کوٹ کی مسجد میں اپنا بیگ گنوا بیٹھا۔ نامعلوم معمر شخص مسجد میں بظاہر نماز پڑھنے کے لئے آیا اور پہلے سے نماز پڑھنے میں مصروف نمازی کا بیگ اٹھا کر فرار ہو گیا ۔

مسجد میں انسٹال سی سی ٹی وی کیمرہ کی  فوٹیج  دیکھنے سے پتہ چلا کہ  چور  وضو  کر کے مسجد میں نماز کیلئے آیا تھا۔ اس نے مسجد کے ہال میں دیوار کے ساتھ بیگ پڑا دیکھا جس کا مالک نماز پڑھنے میں مصروف تھا۔ چور  نےاس بیگ کو دیکھ کر  نماز چھوڑ دی اور  بیگ اٹھا کربھاگ گیا۔

بیگ کے مالک مسافر بلال نے بتایا کہ ان کے بیگ میں قیمتی گھڑی ،لیپ ٹاپ اور دیگر سامان تھا۔

مسجد میں لٹ جانے والا نوجوان فیصل آباد کا رہائشی ہے، ضروری کام کے سلسلے میں لاہور آیا تھا۔

مزیدخبریں