زاہد اقبال رانا : سنی اتحاد کونسل کے ایم این اے مبین عارف کے گودام اور فیکٹری کی بجلی کاٹ دی گئی .
گیپکو ٹیم نے پولیس کے ہمراہ سیالکوٹ بائی پاس پر واقعہ گودام اور فیکٹری پر چھاپہ مارتے ہوئے کارروائی کی. گیپکو حکام کا کہنا ہے کہ کارپوریشن کی درخواست پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ محکمہ کارپوریشن کی درخواست پر بجلی منقطع کی گئی۔
ذرائع کے مطابق ایم این اے مبین کے والد عارف جٹ 2 کروڑ 60 لاکھ کے نادہندہ ہیں۔
ترجمان مبین عارف کا کہنا ہے کہ ہائیکورٹ سے اسٹے لے رکھا ہے پھر بھی سیاسی مداخلت پر ہمارے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔