پنجاب کے بجٹ میں صحت، تعلیم، آئی ٹی، سوشل سیکٹر، سڑکوں پر 500 ارب کی نئی سکیمیں ہوں گی

30 May, 2024 | 06:46 PM

سٹی42: پنجاب کےنئے بجٹ میں 500 ارب کی نئی ترقیاتی سکیمیں شامل ہونگی۔ صحت ،تعلیم ،آئی ٹی ،سوشل سیکٹر  اور سڑکوں پر پانچ سو ارب روپے کے لگ بھگ فنڈز خرچ ہونگے۔ پانچ سو چھتیس 536 سکیموں پر لاگت کا تخمینہ 1 ہزار ارب لگایا گیا ہے۔

  صوبائی محکموں نے اپنی  نئی سکیموں کو بجٹ میں شامل کرنے کی سفارشات وزیراعلیٰ کو ارسال کر دیں۔
پنجاب حکومت کے ذرائع نے بتایا ہے کہ نئے مالی سال 2024,25-کے بجٹ میں 500 ارب کی نئی سکیمیں شامل ہونگی، ان سکیموں میں ،صحت ،تعلیم ،آئی ٹی ،سوشل سیکٹر  اور سڑکوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

تقریباً تمام  صوبائی محکموں نےنئی اسکیموں کی تجاویز وزیراعلیٰ آفس کو ارسال کردی ہیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی منظوری  ملنے کے بعد  ان مجوزہ  سکیموں کو بجٹ میں شامل کیا جائے گا ۔ 536 اسکیموں کی تفصیلات بھی ایوان وزیر اعلیٰ کو پیش کی گئی ہیں ۔  536 اسکیموں پر کل لاگت کا تخمینہ ایک ہزار ارب روپے سے زائد ہے
وفاقی ترقیاتی بجٹ اور وفاق سے ملنے والے پی ایس ڈی پی فنڈز کے مطابق پنجاب حکومت نئے بجٹ میں ترقیاتی فنڈز مختص کرے گی۔

مزیدخبریں