ویب ڈیسک : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ 300 اسپیل ایجوکیشن اسکولز کو سینٹر آف ایکسلینس بنارہے ہیں ۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سپشل ایجوکیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ پیارے بچے، سب کے سب ہیروز ہیں میرے۔ سپیشل بچوں سے ملاقات کر بہت خوش ہوں۔ سپیشل بچوں کو ہیروز اس لیے کہا ہے کہ سب ہونے کے بعد کچھ کر لینا آسان ہے، لیکن یہ ہیرو مشکلات کے ساتھ کمال کرتے ہیں، سیڑھی نہیں چڑھ نہیں سکتے پر سکول آتے ہیں، سن نہیں سکتے سکول آتے ہیں، یہ ہیں اصل ہیرو ۔ سپیشل بچوں کی پینٹنگ اور آرٹ دیکھا، حیران رہ گئی، دل خوش ہو گیا، سپیشل بچوں کے اساتذہ کو شاباش دیتی ہوں ۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ تین سو سپیشل ایجوکیشن سکولز کو سینٹر آف ایکسی لنس بنائیں گے ، ہر ضلع میں سپیشل بچوں کے لیےسینٹر آف ایکسی لینا بنا رہے ہیں، عالمی معیار کی ہر سہولت ہوگی۔ سپیشل بچوں کو مین سٹریم میں لانے کے لیے جو کرنا پرا کریں گے ۔ فنڈز جاری کر دیے ہیں، آٹزم کے لیے سپیشل ادارہ بنائیں گے ۔ آج آلہ سماعت دے رہے ہیں جس کو ویل چیئر چاہیے مجھے لکھیں، فوراً ملے گی ۔ جلد ایک وہیل چئیر فراہمی کا پراجیکٹ لانچ کر رہی ہوں۔ بچوں کو ہیرنگ ایڈ اور عینک چاہیے ہے تو بچے سپیشل سکول سے نکل کر عام سکول میں آ جائیں گے ۔ آج جو پیار ان بچوں سے ملا زندگی بھر کے لیے مقروض ہو گئی۔ بچوں سے مل کر سپیشل بچوں کی خدمت کا ارادہ سو سے ہزار فیصد بڑھ گیا۔ بچے نے اشارے سے پوچھا کے نواز شریف کے بارے میں اشارے سے پوچھ رہا تھا، اس بچے کا پیغام پہنچاؤں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالی تعالیٰ ان کی ضرورت پوری کرنے کی توفیق دے ۔ اللہ تعالی میرے سپیشل بچوں کے خواب پورے کرنے کی توفیق دے ۔